پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 192میاں نوید علی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں فیروز پور چشتیاں ، چک سلامت اور پکا سدھار یونین کونسل کے مختلف دیہاتوں میں گئے ، اس موقع پر مختلف برادریوں کے سر کردہ افراد اور دھڑوں نے میاں نوید علی کی حمایت کا اعلان کیا اور یونین کونسل نمبر 1کے سابق نائب ناظم ملک غلام مصفطی اعوان ، اور سابق کونسلرلیاقت علی قریشی نے بھی میاں نوید علی کی حمایت کا اعلان کیا میاں نوید علی نے انتخابی اجتماعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کو مسلم لیگ ن کا شیر کامیاب ہو گا ، اور مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہیں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے کام بول رہے ہیں 5سل قبل ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی ، میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے نیشنل گریڈ میں 11ہزار واٹ بجلی شامل کی جو ملکی تاریخ میں ریکارڈ ہے ، اس کے علاوہ انہوں نے وارڈ نمبر50میں چوہدری محمد اکرم کی رہائش گا پر کونسلر سرور کلیا ، چوہدری ذوالقرنین اور اکابرین کے اجتماع میں اہل علاقہ نے میاں نوید علی کی حمایت کا اعلان کیا ،

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 145پیر محمد شاہ کھگہ ، پی پی 192سے نامزد امیدوار دیوان عظمت چشتی نے شہر میں زور و شور کے ساتھ اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے ، چوک پرانا ٹاؤن ہال سمیت دیگر علاقوں میں اپنے انتخابی دفاتر کا افتتاح بھی کیا۔

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار این اے 145میاں احمد رضا مانیکا نے بھی شہر میں دھواں دار انٹری دے دی ہے ، انہوں نے شہر کے کونسلرز کے بڑے گروپ سے ملاقات کی اس موقع پر کونسلرز نے میاں احمد رضا مانیکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شرافت اوردیانت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ، اور علاقہ کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکپتن کے شہریوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا منصوبہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست اصولوں پر مبنی ہے اور مسلم لیگ ن کی قیادت نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اُن کے بے حد مشکور ہیں ، اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے شانہ بشانہ چلیں گے،

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) این اے 145پی پی 193سے آزاد امیدوار سردار منصب علی ڈوگرنے محلہ شہید نگر میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشا ء اللہ 25جولائی کو آپ کے فیصلے سے آپ کی کامیابی ہو گی، ترقی کا جو سفر ہم نے پہلے طے کیا ہے اسے جاری و ساری رکھیں گے، آپ تمام برادریوں اور دھڑوں کا میں مشکور رہوں گا ، مزید انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دھڑے بندی اور دوستوں کی اصولی مشاورت کے بعد ہی سردار منصب علی ڈوگر نے دو نشستوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ہمارے ساتھیوں نے1997میں بھی نا انصافی کے خلاف آواز بلند کی تھی ، اور سردار منصب علی ڈوگر ہی ٹکٹ ہولڈر کے مقابلہ میں سلائی مشین کے نشان پر کامیاب ہوئے اور تاریخ ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہے اور انشا ء اللہ 25جولائی کو پھر سلائی مشین ہی کامیاب ہو گی ، بڑھکیں مارنے والے این اے 145اور پی پی 193کا حقیقی سروے کرلیں سب حقیقت سامنے آ جائے گی ، حلقہ کے عوام سردار منصب علی ڈوگر سے دلی محبت کرتے ہیں۔

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق راہنما پاکستان پیپلز پارٹی رانا منظور احمد نارو، محبوب مصطفی نے اپنے گروپ کے ہمراہ پیر محمدشاہ کھگہ ، پیر احمد شاہ کی مکمل سپورٹ کا اعلان کر دیا ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما رانا منظور احمد اور محبوب مصطفی سے اپنی رہائش گاہ پر پیر محمد شاہ کھگہ سے کارنر میٹنگ کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ 25جولائی کو اپنے ووٹ سے کھگہ برادران کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔