یانگ لنگ (بندگی نیوز ) چین کے شمال مغربی صوبہ شان ژی کے شہر یانگ لنگ میں ایک نوجوان اپنی شادی یادگار بنانے کے لئے ٹریکٹروں پر دلہن لینے چلا گیا۔لو وین چی یانگ لنگ کا رہائشی ہے جو زرعی آلات بنانے کی وجہ سے مشہور ہے۔ لو ٹریکٹروں پر اپنی بارات لے گئے اور چینی روایت کے مطابق اپنی دلہن یالی کے گھر پہنچے۔انہیں آواز دے کر بلایا اور گود میں اٹھا کر لے گئے۔ لو اپنے بنائے ٹریکٹروں پر بارات لے کر گئے، ان کی شادی جمعہ کے روز انجام پائی۔